میٹر و بس ملازمین کا 11روز میں ایک کروڑ 65 لاکھ کا گھپلا

Dec 26, 2020 | 21:55:PM
میٹر و بس ملازمین کا 11روز میں ایک کروڑ 65 لاکھ کا گھپلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میٹرو بس لاہور میں دو ہفتوں سے ٹکٹ کی جگہ مسا فروں کو پرچی دی جا نے لگی ،پنجا ب حکو مت کی جا نب سے میٹرو بس کو نظر انداز کئے جا نے کا انکشا ف۔ ٹکٹیں نہ ملنے کے باعث شہری خوار ہو رہے ہیں۔جبکہ ٹکٹ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم ملازمین کی جیبوں میں جانے لگی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق ٹکٹیں ناپید ہونے کے باعث انتظامیہ نے وقت طور پر پرچی سسٹم رائج کیا تاکہ آسانی ہو سکے۔ میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافر پرچی حاصل کرکے بس میں سوار ہورہے ہیں۔ٹکٹنگ بند ہونے کی وجہ سے میٹرو بس کے ریونیو میں پچاس فیصد کمی آئی ۔ اور بس کے ریونیو میں اوسطاً پندرہ لاکھ روپے روزانہ کی کمی ہوئی ہے۔ اس سے قبل اوسطاً روزانہ ریونیو 30 لاکھ روپے تھا جو گیارہ روز سے 15 لاکھ روپے تک آ گیا ہے۔گیارہ روز میں اتھارٹی کو ریونیو کی مد میں ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ میٹرو بس کی کنٹریکٹر ان باکس کمپنی نے اسٹیشنز پر لگی ٹکٹنگ مشینری بند کر دی۔ٹکٹ باکس سے مسافروں کو پرچی دے کر اسٹیشن پر جانے دیا جارہا ہے۔