ایران نے ایک بار پھر سے پاکستان کو سستی گیس ،بجلی اور تیل کی آفر کر دی

Aug 26, 2023 | 10:26:AM
ایران نے ایک بار پھر سے پاکستان کو سستی گیس ،بجلی اور تیل کی آفر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں  تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم  نے پاکستان کو پھر سے سستی گیس ، بجلی اور تیل کی آفر دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد اور  راولپنڈی کے قومی اخبارات کے ایڈیٹروں کے اعزاز میں دیے گئے  عشائیے کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی اس کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی ہے اور پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس بحران شدت اختیار کر گیا، 3 روز کیلئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے پی آئی اے کو اسلام آباد سے ایران کیلئے ففتھ فریڈم کی سہولت مانگی ہے، ایران نے بھی اسی طرح کی سہولت اپنی چار ائیر لائنوں کیلئے طلب کی ہے، فی الحال لاہور اور کراچی سے مشہد کیلئے پروازیں چل رہی ہیں،ایران سے گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو فراہم کرنے کے بارے میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کیونکہ امریکی پابندیاں ہیں اس لیے ہم ایسا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان اگر ایران سے گیس پائپ لائن لے تو اس کو پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بجلی گیس کی گرانی کا سامنا ہے اس بحران کو حل کرنے کیلئے ایران پاکستا ن کو سستی گیس، سستی بجلی اور سستا تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

رضا امیری مقدم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے چین کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا اسی طرح عراق، عمان اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا، ایران کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔