قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،خواجہ سعد رفیق

Aug 26, 2022 | 17:33:PM
خواجہ سعد رفیق ، بڑا اعلان
کیپشن: سعد رفیق فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ قطر انتہائی سودمند رہا،قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا،قطری سرمایہ کار پاکستان میں ایئر پورٹس پر بھی سرمایہ کاری کریں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ دورہ قطر کو ناکام بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلائی گئی۔قطر میں 2لاکھ پاکستانی کام کر رہے ہیں ۔قطر کی سرمایہ کاری سے ایئرپورٹس کی جدت اور استعدادکار میں اضافہ ہوگا۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ پاکستانی وفد کو قطر میں بہت عزت ملی،امیر قطر نے کہا ہے کہ ایک لاکھ مزید پاکستانیوں کو نوکریاں دیں گے۔سعد رفیق کا مزید کہناتھا کہ ملک بھر میں معمول سے 212فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،حالیہ سیلاب کے باعث انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے،یہ وقت لڑنے کا نہیں مل کر کام کرنے کا ہے۔سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب زدگان کی مددکرنا وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئر پورٹس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کوئی ایئر پورٹ نہیں بیچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس :صدر عارف علوی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف