وزیراعظم کا ایک بار پھر ملک میں 12 موسم ہونے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خود کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ماہرِ ماحولیات کہنے والے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں 12 موسم ہونے کا دعویٰ کردیا۔ اسے غلطی دہرانا کہیئے یا اپنے کہے پر ڈٹ جانا ، یہ تو وزیراعظم ہی بتا سکتے ہیں۔
اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں 12 موسموں کا دعویٰ کردیا۔ جی ہاں 4نہیں۔۔۔۔ 5 یا 6 بھی نہیں بلکہ پورے 12موسم۔۔وزیراعظم اس سے قبل بھی ملک میں موسموں کی تعداد 12 بتا چکے ہیں۔یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیراعظم کو آخر کیوں عام سی بات بھی معلوم نہیں؟ وہ آخر کیوں اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ ملک میں 4 کے بجائے 12 موسم ہیں؟وزیراعظم تو موسمی تغیرات کی بات کرتے نہیں تھکتے۔وہ پاکستان کے گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے کا آئے دن ذکر کرتے رہتے ہیں۔ خود کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ماہرِ ماحولیات کہتے ہیں مگر۔۔ان کی سوئی ملک میں 12 موسم پر ہی اڑی ہوئی ہے۔ آخر کیوں؟؟؟ یا یوں کہیے کہ شاید وزیراعظم کو ملک میں 10 ارب درختوں کی طرح موسم بھی 12نظر آنے لگے ہیں۔۔ خیر۔۔۔۔۔جو چاہے آپ کا حُسنِ کرشمہ ساز کرے۔