کرونا تباہ کاریوں پر دل ہلا دینے والی ویڈیو پر اداکارہ سشمتا سین  کافی پریشان

Apr 26, 2021 | 12:25:PM
کرونا تباہ کاریوں پر دل ہلا دینے والی ویڈیو پر اداکارہ سشمتا سین  کافی پریشان
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں عالمی  وبا کورونا وائرس کی لہر کے چلتے ہی ہر جانب حالات بیحد خراب ہو رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں  آکسیجن کی کمی پر بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین  بھی کافی دکھی ہو گئی ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت مین کرونا وبا  کی زد میں آنیوالے مریضوں میں آکسیجن کی کمی کی پریشانی کافی سامنے آرہی ہے۔ اس معاملے پر  بھارت کے الگ الگ حصوں میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حالات یہ ہیں کہ ڈاکٹرز بھی اب ہمت ہارنے لگے ہیں۔ اب حال ہی میں دہلی شانتی سکند ہسپتال کے سی ای او   سنیل ساگر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا تھا جس میں سنیل ساگر ہسپتال میں آکسیجن کی کمی پریشان نظر آرہے ہیں اور یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین   بھی کافی دکھی ہو گئیں۔سشمتا سین نے سنیل ساگر کی  ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے  آکسیجن بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سنشیل ساگر کی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سشمیتا سین نے لکھا کہ ’’یہ گہری اور دل دہلا دینے والی ہے۔ ہر طرف آکسیجن کا بحران ہے۔ میں نے اس ہسپتال کے لئے آکسیجن کے کچھ سلنڈر حاصل  کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے  لیکن ممبئی سے دہلی تک لے جانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے ۔ براہ کرم راستہ کھوجنے میں  میری مدد کریں‘‘۔ 

  شوشل میڈیا پر صارفین نے اداکارہ سشمتا سین کی پوسٹ پر  کمنٹس کرتے ہوئے ان پر سوال اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ ممبئی میں بھی آکسیجن کی کمی ہے تو وہ دہلی سلنڈر کیوں بھیجنا چاہتی ہیں لیکن سشمتا اس سوال پر خاموش نہیں رہیں۔ انہوں نے خوب اچھے سے اس کا جواب بھی دیا۔سشمتا نے صارفین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، کیونکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ممبئی میں ابھی بھی آکسیجن سلنڈرز ہیں۔ فی الحال دہلی کو ان سلنڈرز کی ضرورت ہے۔ خاص کر چھوٹے ہسپتالوں کو اس لئے اگر مدد کر سکتے ہیں تو کریئے۔
یہ بھی پڑھیں: 22 افراد کو  کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص  گرفتار