سابق افغان آرمی چیف امریکا کی سڑکوں پر دربدر

Oct 25, 2021 | 21:36:PM
افغان آرمی چیف
کیپشن: سابق افغان آرمی چیف سڑک پر بے بسی کی حالت میں بیٹھے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق افغان آرمی چیف امریکا میں سڑکوں پر در بدر پھر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق افغان آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں امریکا میں ایک فٹ پاتھ پربے بسی کی مجسم تصویر بنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورجینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اعلی فوجی کمانڈر کی تصویر سامنے آئی ہے  ۔ جنرل علی زئی کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے سے ایک ہفتہ پیشتر ہی افغان فوج کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کا دعوی کیا تھا۔ مگر جب خطرہ ان کے دروازے پر دستک دینے لگا تو وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔قابل ذکربات یہ  ہے کہ علی زئی کی تصویر کو بہت سے افغان صحافیوں نے نقل کیا ہے۔  شاید وہ اس سوچ میں گم ہیں کہ وہ ورجینیا کے پناہ گزین کیمپ سے کیسے باہر نکلیں اور امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں۔اس سے قبل کابل میں طالبان کی انٹری کے بعد افغانستان سے فرار ہونے والے سابق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بیچنے پر مجبور ہوگئےتھے ۔ان کی بھی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیچارا سا بق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بوائے بن گیا۔۔تصاویر سامنے آگئیں