خوابوں کو حقیقت مل گئی ...کرکٹر ‏حیدر علی  یونس خان کے شاگرد بن گئے

Nov 25, 2020 | 12:13:PM
 خوابوں کو حقیقت مل گئی ...کرکٹر ‏حیدر علی  یونس خان کے شاگرد بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)‏نوجوان کرکٹر حیدر علی نے سابق کپتان یونس خان سے بیٹنگ کے گرُسیکھنے کو اپنا ہدف بنا لیا۔ اُن کا کہنا ہےکہ دورہ انگلینڈ میں یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب نیوزی لینڈ میں بھی ان کی موجودگی سے فائدہ اُٹھاوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ‏پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے اور مقررہ آئسولیشن سے گزر رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ایک بار پھر خدمات حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے لئے ان کی تقرری کی گئی تھی۔لیکن اب پی سی بی نے طویل مدت معاہدہ کیا ہے یونس خان ٹیم کے ہمراہ بیٹنگ کوچ کے علاوہ کراچی کے ہائی پرفارمنسسینٹر میں بھی بیٹنگ کی خدمات انجام دیں گے۔

 
‏34 رکنی اسکواڈ میں کئی ایک نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ان میں ایک حیدر علی بھی ہیں جو پاکستان شاہینز کے نائب کپتان بھی ہیں۔ حیدر علی خاصے پرجوش ہیں کہ انہیں ایک بار پھر یونس خان سے اپنی بیٹنگ کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔حیدر علی نےاپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یونس خان جب دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ تھے تو ان سے بہت کچھ سیکھا تھا، انہوں نے پچ ریڈ کرنے کے بارے میں بتایا جس سے فائدہ ہوا۔ اب ایک مرتبہ پھر یونس خان ٹیم کے ساتھ ہیں اور نیوزی لینڈ میں ان کی موجودگی سے فائدہ اُٹھاوں گا اور زیادہ سے زیادہ سیکھوں گا۔