بیت المقدس میں خون کی ندیاں بہانے والا "نوبیل امن انعام" کیلئے نامزد

Nov 25, 2020 | 11:59:AM
بیت المقدس میں خون کی ندیاں بہانے والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو نوبیل امن انعام کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔ابو ظبی کے ولی عہد شیخ زاید النہیان  کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگی کی درخواست نوبیل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔نوبیل امن انعام کی نامزدگی دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو  نوبیل امن انعام  یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر لارڈ ڈیوڈ  ٹرمبل کو 1998 میں نوبیل امن انعام دیا گیا تھا۔