اوپن مارکیٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز کے مقابلے اشیا دوگنا مہنگی فروخت

Jul 25, 2023 | 13:53:PM
 یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے اور چینی کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔ اوپن مارکیٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز کی نسبت آٹا دوگنا مہنگا فروخت ہونے لگا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے اور چینی کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی، اوپن مارکیٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز کی نسبت آٹا دوگنا مہنگا فروخت ہونے لگا۔

2 ماہ سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی سپلائی منقطع ہے، اوپن مارکیٹ میں آٹا دوگنا مہنگا ہونے سے یوٹیلیٹی سٹورز پر رش بڑھ گیا، سفید پوش طبقہ بھی ڈیپارٹمنٹل سٹورز کی بجائے یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرنے لگا۔

مزید پڑھیں:  محرم الحرام، تمام محکموں کے ڈیوٹی روسٹرز جاری

عوام کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے و دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔