عمران خان کا فواد کی اہلیہ کو فون، مکمل یکجہتی کا اظہار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کو فون کیا ہے۔
عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے مجھے پرسنل نمبر سے کال کی اور میری حوصلہ افزائی کی، عمران خان نے کہا آپ پریشان بالکل نہ ہوں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ ہمیں پریشرائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا فواد چودھری کی اہلیہ ہبہ چودھری کو ٹیلی فون
فواد چودھری کی نہایت لغو بنیادوں پر گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت
فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار pic.twitter.com/ZI8ZQwTUk8
— 24 News HD (@24NewsHD) January 25, 2023
اہلیہ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ میرا نمبر آپ کے پاس ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو تو کال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ یہ معاملہ ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں، ہائیکورٹ میں اپیل لگ گئی ہے۔
حبا چوہدری نے پرسنلی فون کرنے اور فیملی کا خیال رکھنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا۔
فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، ان پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔