یہ کیا ہو گیا۔۔تین اسلامی ملکوں میں اکھٹی بجلی بند۔۔کیا کوئی سازش ہوئی۔۔ْ؟

Jan 25, 2022 | 19:06:PM
کرغستان، ازبکستان ، قازقستان، نقشہ
کیپشن: کرغستان، ازبکستان اور قازقستان کا نقشہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وسطی ایشیائی ریاستوں کے تین اسلامی ملکوں کرغستان، ازبکستان اور قازقستان میں بڑے پیمانے پر بجلی بند ہو گئی۔ابھی تک بلیک آؤٹ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کرغستان اور ازبکستان کی دارالحکومتوں کے ساتھ ساتھ قازقستان کے اقتصادی مرکز الماتے میں بھی بڑے پیمانے پر بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلیک آؤٹ تینوں ممالک کے صوبوں میں دور دور تک پھیل ہوا ہے۔تاہم اس بریک ڈاؤن کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوب مشرقی یورپ میں سردی کا قہر جاری ہے اور اس شدید سردی کی وجہ مشرقی بحیرہ روم میں برفانی طوفان ہے جس کے باعث بلیک آؤٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بجلی بند ہونے سے ان ممالک میں ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ادھر یورپ کے مصروف ترین ائیرپورٹ استنبول  کو شدید برفباری کے باعث بند کرنا پڑا، جبکہ شدید برفباری کے باعث ایتھنز میں تعلیمی ادارے اور ویکسینیشن سینٹرز بھی بند کرنا پڑے۔دوسری جانب یہ خؓبر بھی ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک میں بجلی کی کٹوتی قازقستان میں ٹرانزٹ لائنوں کے اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ترکی کے سیاحتی محکمہ کے حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ استنبول کے پرانے اتاترک ہوائی اڈے کو ترکی ایئر لائنز کے لئے ایک نیا مرکز بنانے کے طور پر بدلنے کے بعد سے پہلی بار بند کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تہلکہ خیز انکشاف۔۔دبئی میں یہودیوں نے’’ات‘‘ مچا دی۔۔کیا گل کھلا رہے ہیں۔۔؟