مسلم لیگ ق کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر تحریک انصاف میں دراڑیں

Dec 25, 2022 | 17:07:PM
مسلم لیگ ق کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر تحریک انصاف میں دراڑیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مابین بحث و تکرار ہورہی ہے اور ق لیگ کے مطالبات در مطالبات پر برہم ہوکر پرویز خٹک نے مذاکراتی وفد میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ صوبائی 35 جبکہ 20 قومی نشستیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لینے پر بضد ہے جبکہ تحریک انصاف صوبائی 25 جبکہ قومی 12 نشستیں دینے پر رضا مند ہے۔ 

پی ٹی آئی کے پارٹی ذرائع کے مطابق ق لیگ کی مسلسل ڈیمانڈز کی وجہ سے پرویز خٹک نے مزید ملاقاتوں سے معذرت کرلی اور آج کی ملاقات میں بھی شریک نہ ہوئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی قیادت میں تحریک انصاف کا ایک دھڑا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر لچک چاہتا ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی ق لیگ کو ہر صورت میں راضی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کسی کو بھی ملکی سلامتی سے نہیں کھیلنے دیں گے، خواجہ آصف

تحریک انصاف کا 8 رکنی وفد ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے پہنچا، وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، راجہ بشارت، میاں اسلم، عباس علی اور دیگر شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشورے کیلئے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی کیونکہ عمران خان ق لیگ کو کسی صورت ناراض نہیں کرنا چاہتے۔