کسی کو بھی ملکی سلامتی سے نہیں کھیلنے دیں گے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ آج کل سیاسی جنگ سوشک میڈیا پر لڑی جارہی ہے، اس صورت میں سیاسی زبان استعمال کی جانی چاہیئے اور صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

Dec 25, 2022 | 16:25:PM
کسی کو بھی ملکی سلامتی سے نہیں کھیلنے دیں گے، خواجہ آصف
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قوم کو قائد اعظم محمد علی کی جناح کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی مسیححی برادری کیلئے کرسمس کے موقع پر  نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو بھی ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کیلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی ترقی کیلئے مسیح برادری کا کردار ناقابل فراموش، کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں: آصف علی زرداری

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آج کل سیاسی جنگ سوشک میڈیا پر لڑی جارہی ہے، اس صورت میں سیاسی زبان استعمال کی جانی چاہیئے اور صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملکی سلامتی یا سیکیورٹی سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جو ملکی سالمیت کی بقاء کیلئے ہر قدم اٹھائے گی۔