یوکرین سرحد کے قریب روسی آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی

Apr 25, 2022 | 18:27:PM
 روسی، آئل ڈپو ، آگ، لگی
کیپشن:  روسی آئل ڈپو میں آگ لگی ہوئی ہے (فوٹو بشکریہ دی ماسکو  ٹائمز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کی سرحد کے نزدیک واقع ایک روسی قصبے میں ایندھن کے ایک بڑے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم روس کے حکام نے اس کی وجہ بیان نہیں کی۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہنگامی حالت کی روسی وزارت نے  پیر کے روز بتایا کہ یہ واقعہ یوکرین کی سرحد سے 150 کلو میٹر کی دوری پر واقع بِریانسک کے علاقے میں پیش آیا۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ مقام یوکرین کی اراضی پر لڑائی میں مصروف روسی افواج کے لیے ایک لاجسٹک اڈے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔اس سے قبل متعدد رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ پیر کو علی الصباح بِریانسک کے علاقے میں تیل ذخیرہ کرنے کی ایک تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ علاقہ دارالحکومت ماسکو سے 380 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو حکومت یہ بات بارہا دہرا چکی ہے کہ وہ سرحدی قصبوں کو لپیٹ میں لینے والے کسی خطرے کو ہر گز نظر انداز نہیں کرے گی۔ ان میں یقینا روسی افواج کے لاجسٹک اڈے شامل ہیں۔روسی وزارت دفاع نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے فوجی آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز یوکرین کے مشرقی حصے میں کیا ہے۔ وزارت نے اس مرحلے کو اہم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہرقائد سے لاپتہ  ہونیوالی لڑکی دعا زہرہ لاہور سے  برآمد۔ہوا کیا تھا؟ اہم خبر جانیے