ضمنی انتخاب میں عمران خان اب حصہ لے سکتے یا نہیں؟

Oct 24, 2022 | 18:12:PM
 ضمنی انتخاب میں عمران خان اب حصہ لے سکتے یا نہیں؟
کیپشن: عمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں این اے 45 ضمنی انتخاب میں عمران خان کا حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا۔ 

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں یہ بات کا فیصلہ ہونا تھا کہ عمران خان این اے 45 کرم الیکشن میں حصہ لے سکتے یا نہیں۔اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام اور قانونی ٹیم بھی شریک تھی۔الیکشن کمیشن نے آئینی و قانونی ماہرین سے آئین کے آرٹیکل 63 ون پی سے متعلق رائے طلب کر لی اور ضمنی انتخاب میں عمران خان کا حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل دوپہر کو ہو گا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر  کریں گے۔اجلاس میں آئینی و قانونی رائے کی روشنی عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔