نگران وزیراعلیٰ کا رات گئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ

Nov 24, 2023 | 01:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے رات گئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور مفت ادویات و مفت ٹیسٹ کی سہولیات بارے دریافت کیا، انہوں نے مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: اگلے45دنوں میں میو ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کے دروازے کھل جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو انسانیت کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی۔

دورے کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔