فارن فنڈنگ کیس ۔۔پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کے بڑے انکشافات

Mar 24, 2022 | 16:03:PM
اکبر ایس بابر
کیپشن: اکبر ایس بابر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کے بڑے انکشافات کئے ہیں ، اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاونٹس کو غیر قانونی قرار دے کرلاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ یہ اکاونٹس جنہوں نے کھولے ان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر کے پی شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میاں محمود رشید اور احمد رشید شامل ہیں۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہناتھا کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے اور اسکروٹنی کمیٹی نے بھی چار سال لگائے، اسٹیٹ بینک ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ پی ٹی آئی نے 11 اکاونٹس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکاونٹس غیر قانونی ہیں، جبکہ ان اکاونٹس میں 23 ملین روپے آئے۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کردیا اور لکھ کر دیا ہے ان لوگوں کے اکاونٹس غیر قانونی تھے، لہذا الیکشن کمیشن نوٹس لے اور جن گیارہ لوگوں کے غیر قانونی اکاونٹس ہیں وہ فوری استعفیٰ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ڈنڈا بردار ٹائیگر فورس بنانا قابل افسوس ہے ، سپریم کورٹ