کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نئی پابندیاں لگ گئیں

Mar 24, 2021 | 22:28:PM
کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نئی پابندیاں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کیسز میں اضافے کے بعداسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر طرح کے انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، آئوٹ ڈور کھانے کی اجازت رات 10 بجے تک، ویک اینڈ پر ان ڈور آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی  جب کہ ویک اینڈ پر صرف ٹیک اوے اور ہم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔
 انڈور اجتماعات پر پابندی برقرار جب کہ کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع کی ایس او پیز کے تحت اجازت۔کھیلوں ، تہواروں اور دیگر پروگراموں پر بھی مکمل پابندی  اور تفریحی پارکس  بند رہیں گے تاہم واک اور جاگنگ ٹریک کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

مناسب وینٹی لیشن انتظامات کی حامل مارکیز کو انڈرور شادی تقریبات کی اجازت دی گئی ہے،انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش پر کام کرے گی اور تمام تجارتی سرگرمیوں پررات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہوگی۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آبادمیں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 مریض جاں بحق ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:اندرون ملک پروازوں میں کھانے کے بعد ایک اور سروس پر پابندی

https://www.24urdu.com/24-Mar-2021/21134