معروف سینئر اداکار انور اقبال کی طبعیت اب پہلے سے بہتر

Jun 24, 2021 | 19:41:PM
معروف سینئر اداکار انور اقبال کی طبعیت اب پہلے سے بہتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف سینئر اداکار انور اقبال کی طبعیت اب پہلے سے بہتر ہے۔خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ انور اقبال ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انور اقبال کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی  جس کے بعد ان کو  کراچی کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔اداکار انور اقبال کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔اور ان کا درد کئی جگہ علا ج کروانے کے با وجو د کم نہیں ہو سکا  ۔

اہل خانہ نے انور اقبال کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اداکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

یا د رہے کہ انو ر اقبال پا کستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئیر ادا کا ر ہیں ۔ ان کی فنی خدمات کے اعترا ف میں حکومت نے انہیں تمغہ امتیا ز سے بھی نوا زا۔ان کے کئی ڈرا موں نے بڑے ایوا ر ڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کنزہ ہاشمی کی والدہ نے کس کو قتل کیا؟