بہاولنگر: ریسکیو 1122 کی اہلکار ماریہ ریاض بہادری کی مثال بن گئیں

Jul 24, 2023 | 16:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قاسم علی شیخ) بہاولنگر کی ریسکیو اہلکار ماریہ ریاض نے خواتین کے صنف نازک ہونے کے گماں کی نفی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ ریاض نے دریائے ستلج کے سیلاب میں پھنسی درجنوں خواتین اور بچوں کو ریسکیو کیا۔

بہاولنگرمیں دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اس دوران ایک سو سے زیادہ مرد ریسکیورز کے شانہ بشانہ آپریشن میں شریک واحد خاتون اہلکار ماریہ ریاض خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ماریہ ریاض دریائے ستلج کی بپھری لہروں پر مہارت سے خود کشتی چلا کر ٹیم ممبرز کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچتی ہیں اور سیلابی پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی،9 افراد جاں بحق ،8 زخمی

ماریہ ریاض کا کہنا تھا کہ ریسکیو میں ملازمت سے روزگار کےساتھ معاشرے کی خدمت کرنے کا بھی موقع ملتا ہے جس پر وہ اور ان کے اہل خانہ انتہائی خوش ہیں۔

ماریہ ریاض انسانیت کی خدمت کیلئے اپنے فرائض ادا کر رہی ہیں، وہ ساتھی خواتین کیلئے بھی ایک روشن مثال ہیں۔