خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی،9 افراد جاں بحق ،8 زخمی

Jul 24, 2023 | 13:14:PM
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی،9 افراد جاں بحق ،8 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) کہتے ہیں کہ غریب کیلئے جسمانی تکلیف سے زیادہ مالی تکلیف زیادہ درد رکھتی ہے ، لیکن اگر جسمانی تکلیف کیساتھ ساتھ مالی تکلیف بھی ہو تو پھر کسی بھی شخص کیلئے دنیا اجڑ جانےکا سماع ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مسلسل بارش نے تباہی مچادی ہے مختلف حادثات میں 9افراد جابحق جبکہ 8زخمی ہوئے ، شدید بارشو ں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے 78گھروں کو جزوی نقصان پہنچایا جبکہ 9گھر مکمل تباہ ہوئے۔ 
 خیبر پختونخوا پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی جانب سے رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے، دوسری جانب ترجمان محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ریلیف نے تمام ڈپٹی کمشنر کوصوبے میں بارشوں سے زخمیوں اورجاں بحق ہونے والوں افراد کے ورثاء کوفوری طور پر امدادی چیکس کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردیں۔

سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کےلیے 60 ملین روپے جاری کر دیئے گئے،چترال ،دیراور چترال لوئر دیر کیلئے 2،2 کروڑ روپے جبکہ بنوں اور شانگلہ کے لیے ایک ایک کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ 

ترجمان محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ ضلعی انتطامیہ،پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، سول ڈیفنس،ضلعی انتطامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں،چترال اپر کےمتاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیاگیا،لوئر چترال کے حساس کمیونٹیز کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا، متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء ،خشک راشن، فراہم کر دیا گیا۔ 

سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط کا کہنا ہےکہ محکمہ ریلیف نے ڈپٹی کمشنر اپر اور لوئر چترال کی درخواست پر تیز بارشوں سے متاثرہ اپر اور لوئر چترال میں ایمرجنسی نافذ کر دی،ایمرجنسی کا نفاذ 15 اگست 2023 تک ہو گا ،پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو17 اور19 جولائی کو مراسلہ جاری کیا تھا، سیکرٹری ریلیف کی ہدایت ضلع اپرچترال اورلوئر چترال کے لیےمزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔

ترجمان محکمہ ریلیف کا مزید کہنا ہےکہ امدادی سامان میں خیمے ،پلاسٹک میٹس،کچن سیٹ ، بالٹیاں، کویلٹس، میٹس، ترپال شیٹس، حفظان صحت کی کٹس شامل، سولر لائٹس، جیری کین ، مچھر دانی، صابن، تکیہ، وہیل چیئر، اسٹریچرز، ڈی واٹرنگ پمپس اور سنڈ بیگز شامل ہیں۔