ازبکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا 26واں اجلاس

آذربائیجان، باکو میں اقتصادی تعاون تنظیم تحقیقی مرکز کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط

Jan 24, 2023 | 23:54:PM
ازبکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا 26واں اجلاس
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم تحقیقی مرکز کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط  کر رہے ہیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تاشقند، ازبکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا 26واں اجلاس،آذربائیجان، باکو میں اقتصادی تعاون تنظیم تحقیقی مرکز کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔

پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معاہدے پر دستخط کئے،تحقیقی مرکز تنظیم کے رکن ممالک کے مابین اقتصادی مسائل پر مہارت اور تحقیق کو فروغ دے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تاشقند میں سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خسرو نوزیری سے ملاقات، دفتر خارجہ وزیر خارجہ نے بانی رکن کی حیثیت سے اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، دفتر خارجہ سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم نے خطے میں ترقی اور رابطوں کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔