وزیر اعلیٰ پنجاب نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Feb 24, 2023 | 21:37:PM
 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل کابینہ کا ساتواں اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ میں طلب کر لیا،اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر منظوری دی جائے گی ۔

کابینہ کا اجلاس کل سوپہر 3 بجے سیون کلب میں منعقد ہوگا جس میں  وزرا سمیت اعلی افسران کابینہ  اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے منظوری کیلئے کابینہ کو پیش کئے جائیں گےجس میں پی ایس ایل کی سکیورٹی اور دیگر اخراجات سمیت فیصلے کئے جائیں گے ۔

اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں ترامیم اور آئندہ سیزن میں نئی گندم کی خریداری کے اہداف بھی طے ہوں گے ،اجلاس میں بیٹیاں روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر اور والٹن کوریڈر منصوبے رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری جبکہ غیر ملکی ڈونر ایجنسیوں سے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور دیگر معاملات پر کمیٹی کے تشکیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

اجلاس میں محکمہ سیاحت کو سیاحت اینڈ آرکیالوجی سمیت میوزم ڈیپارٹمنٹ کا نام دینے کی بھی منظوری جبکہ کارپوریٹ فارمنگ اور پی پی ایس سی کے کمیشن آلاؤنس سمیت ماڈل بازار کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی پر منظوری دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ریلیف ہمارا  نصب العین ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔