اہم وزیر کے پنجاب حکومت پر تحفظات

Aug 24, 2022 | 09:08:AM
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ نے راجن پور، ڈی جی خان،عیسیٰ خیل اور تونسہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور عوام کی دادرسی نہ کرنے پر پنجاب حکومت کی نااہلی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکل ایڈمنسٹریشن، بیورو کریٹس اور سایستدان کہیں نظر نہیں آ رہے، صرف ڈی جی خان اور راجن پور میں تین لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں
کیپشن: اہم وزیر کے پنجاب حکومت پر تحفظات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ نے راجن پور، ڈی جی خان،عیسیٰ خیل اور تونسہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور عوام کی دادرسی نہ کرنے پر پنجاب حکومت کی نااہلی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکل ایڈمنسٹریشن، بیورو کریٹس اور سایستدان کہیں نظر نہیں آ رہے، صرف ڈی جی خان اور راجن پور میں تین لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی ہدایت

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس کوئی ایمرجنسی پلان نہیں، لوگ خوراک و ادویات کے لئے کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں، سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر آج کیبنٹ کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔