ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر بالی وڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

Nov 23, 2025 | 14:29:PM
 ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر بالی وڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ماہیکا شرما نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر ردِعمل کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماہیکا شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان منگنی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے ماہیکا کے ہاتھ میں ایک چمکدار انگوٹھی دیکھی۔
رواں برس اکتوبر میں بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اداکارہ و ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر محبت بھری تصاویر کا ایک سیٹ شیئر کیا جس میں سب کی توجہ ماہیکا کی انگلی میں موجود بڑی اور چمک دار انگوٹھی پر گئی جس سے مداحوں میں یہ تجسس پیدا ہوا کہ کیا جوڑے نے منگنی کر لی ہے؟
 اب ماہیکا نے بالآخر ان افواہوں پر ردِعمل کا اظہار کردیا ہے۔

 ماہیکا نے انسٹاگرام پر گلابی بالوں والی ایک کالی بلی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں سوشل میڈیا کو یہ فیصلہ کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں کہ میری منگنی ہو گئی ہے حالانکہ میں تو بس ہر روز اچھے زیورات پہنتی ہوں۔
اداکارہ نے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگلی افواہ حمل کی ہو سکتی ہے، اس کے ساتھ ہی ماہیکا نے ایک کھلونا کار چلاتے ہوئے ایک آدمی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اگر میں حمل کی افواہوں سے لڑنے کے لیے اس میں آ جاؤں تو آپ کیا کریں گے۔
اس سے قبل بدھ کو ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر اپنی زندگی کی 3 ترجیحات کرکٹ، اپنے بیٹے اگستیا اور اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کی تصاویر شیئر کی تھیں،انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور دیگر تصاویر میں دونوں جم میں ایک ساتھ ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے جبکہ ایک آئینے کی سیلفی میں ہاردک کو ماہیکا کو گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہاردک نے ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آنے کے چند ہفتوں بعد رواں سال اکتوبر میں ماہیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔ہاردک اس سے قبل اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے، انہوں نے 2020 میں ایک پروقار تقریب میں شادی کی اور اسی سال جولائی میں ان کے بیٹے اگستیا کی پیدائش ہوئی، 4 سال کی شادی کے بعد انہوں نے 2024 میں علیحدگی کا اعلان کیا اوردونوں اپنے بیٹے کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔