مظفر گڑھ پی پی 269: جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی

Nov 23, 2025 | 12:55:PM
مظفر گڑھ پی پی 269: جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مظفرگڑھ پی پی 269 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی۔

پولنگ اسٹیشن پر 300 بیلٹ پیپرز کم نکلنے پر پولنگ روکی گئی، جس پر پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار قریشی اور آزاد امیدوار اقبال پتافی کے حامیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر 2 ہزار 300 ووٹرز کی تعداد سے بیلٹ پیپرز کم نکلے، جھگڑے کے باعث پولنگ چند منٹوں کیلئے روکی گئی، بعد ازاں پولنگ اسٹیشن کرم داد پر دوبارہ پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کرم داد پر پولنگ کا عمل معمولی توقف کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بری خبر!ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ