سرکاری ملازمین کی عیش...حکومت کا بڑی سہولت کا اعلان

Nov 23, 2020 | 23:04:PM
سرکاری ملازمین کی عیش...حکومت کا بڑی سہولت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت نے کورونا سے بچائوکیلئے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کر دی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا حکم اکیس جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد عملہ گھروں اور جبکہ بقایا دفاتر میں کام کرے گا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر جاری کیا ہے۔دوسری جا نب بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 27 طالب علموں اور اساتذہ سمیت کورونا وائرس کے 66 نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے میں 854 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 66 نئے کیسز سامنے آئے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 810 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 41 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 31 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 161 ہے۔