بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو لندن سے لاہور روانہ ہو گی

Nov 23, 2020 | 22:56:PM
 بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو لندن سے لاہور روانہ ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو لندن سے لاہور روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ ضروری کاغذات کل تک تیار ہونے کا امکان ہے، صورت حال منگل تک واضح ہو جائے گی۔نواز شریف کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ کل تک ملنے کی توقع ہے۔بیگم شمیم اختر کی میت گزشتہ روز ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے میں منتقل کردی گئی تھی۔
تفصیلا ت کے مطا بق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی، بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان لے جانے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی منتظر ہے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ویسٹ منسٹر کونسل کا گورنر جاری کرے گا۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونر میت کو پاکستان لے جانے کی اجازت والا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا، کورونا وائرس کی وبا کے سبب کورونر سے رابطہ صرف فون یا ای میلز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ کل تک ملنے کا امکان ہے، کوویڈ گائیڈ لائن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کی شرکت ہی ممکن ہوگی۔