قرارداد پاکستان 1947 میں منظور ہوئی ۔۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر پر غلطی دیکھ کر صارفین برہم

Mar 23, 2021 | 22:54:PM
 قرارداد پاکستان 1947 میں منظور ہوئی ۔۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر پر غلطی دیکھ کر صارفین برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو اپنے آفیشل ٹوئٹر پر’1940‘ کو ’1947‘ لکھنا کافی بھاری پڑگیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکائو نٹ پر 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی پیغام پوسٹ کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ قرارداد پاکستان 1947 میں منظور ہوئی۔

قراردادِ پاکستان سے متعلق تاریخ کی غلطی پاکستانیوں کی نظروں سے چھپ نہ سکی اور عوام نے تاریخ کا سبق پڑھا دیا، ساتھ ہی دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے یاد دلایا کہ ’بھئی قرارداد پاکستان 23 مارچ 1940 کو منظور ہوئی تھی۔
دوسرے نے تبصرہ کیاکہ ’یہ اس پڑھی لکھی جماعت کے آفیشل اکائو نٹ کا حال ہے جو دوسروں کو پرچی کے طعنے مارتے ہیں‘۔
نشاندہی پر تاریخ کی غلطی ٹھیک کرکے ایک نیا پیغام پوسٹ کردیا گیا تاہم پرانا پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا۔