تحریک انصاف میں پھوٹ پڑگئی 

Jun 23, 2022 | 19:19:PM
تحریک انصاف میں دھڑے بندی
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی،مقامی عہدیداروں اور پرانے ورکرز ریجنل صدر علی امین کے خلاف کھڑے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مقامی عہدے داروں اورپارٹی کارکنوں نے چشمہ روڈ پہ ایک بڑا اجتماع منعقد کیا،جس میں پارٹی کی اعلی قیادت سے اپیل کی گئی ہے کہ پی کے 111 پہاڑپور سے پارٹی ٹکٹ جے یو آئی کے حمایت یافتہ لوٹے احتشام جاوید کو دینے کی بجائے پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے مخدوم علی رضا کو دیا جائے،واضح رہے کہ اسی حلقہ سے آزاد ممبر صوبائی اسمبلی 2018 کے الیکشن میں جے یوآئی کی حمایت سے الیکشن جتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولت کی کوشش کرتے رہے تاہم اس وقت پارٹی نے انہیں قبول نہ کیا لیکن اب مرکز میں حکومت جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر علی امین نے نہ صرف احتشام جاوید کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا بلکہ حلقہ میں پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے انہیں بھاری ترقیاتی فنڈ بھی دلائے ہیں،جس پہ تحریک انصاف کے مقامی عہداروں اور دیرینہ کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی۔پارٹی کارکنوں نے چشمہ روڈپر بڑا اجتماع منعقد کرکے احتشام جاویدکو ٹکٹ دینے کی صورت میں اس کے خلاف مزاحمت کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے،اس ضمن میں بنی گالا کے سامنے احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑا کیس،پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنما مشکل میں پھنس گئے