ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان کے نام ، فائنل میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی

Jul 23, 2023 | 20:53:PM
ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان کے نام ، فائنل میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سری لنکا میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل مقابلےمیں پاکستان اے نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کولمبو میں ہونے والے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 352 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن حمزہ خان کا شاندار کامیابی کے بعد اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان شاہینز کی جانب سے طیب طاہر نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سینچری سکور کی، انہوں نے 108 رنز بنائے جبکہ اوپنر صائم ایوب نے 59 اور صاحبزادہ فرحان نے 65 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ہارشت رانا اور راج وردن ہنگرکر نے 2، 2 جبکہ ریان پراگ اور دودیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

353 کے  تعاقب میں بھارت اے کی ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 جبکہ ارشد اقبال، محمد وسیم جونیئر، مہران ممتاز نے 2، 2 شکار کیے۔ بھارت کی جانب سے ابی شیک شرما 61 اور کپتان یش ڈل 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس ٹائٹل کا دفاعی چیمپئن ہے، اس بار پھر پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ اپنے نام کر لیا ہے۔