سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل 

Jul 23, 2022 | 19:05:PM
مسلم لیگ ن، مرکزی نائب صدر، مریم نواز، سپریم کورٹ کے فیصلے، ردعمل،
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ بذریعہ عدالتی فیصلہ آئینی تشریح کرتے ہوئے مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا،آج اس کی نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہنچے جسے کل پہنچا تھا!نامنظور!۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، گالیوں کے دباﺅ میں آئے،اگر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں ،اپنے ہی دیئے فیصلوں کی نفی، ساراوزن ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں ۔


مرکزی نائب صدر ن لیگ کا کہناتھا کہ ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے، بہت ہو گیا!،ان کا کہناتھا کہ موجودہ سیاسی انتشار، عدم استحکام اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے ،بذریعہ عدالتی فیصلہ آئینی تشریح کرتے ہوئے مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا،آج اس کی نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہنچے جسے کل پہنچا تھا!نامنظور!۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ کا اہم حکم