برطانوی حکومت کا مشکل گھڑی میں شہریوں کیلئے بڑا اعلان

Jan 23, 2021 | 20:07:PM
برطانوی حکومت کا مشکل گھڑی میں شہریوں کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت برطانیہ نے کورونا کے باعث وفات پانے والوں کے ورثا جو یونیورسل کریڈٹ یا کسی بھی بینیفیٹ پر ہوں ان کیلئے 2,500پاونڈ تک تدفین فنڈ  دینے کا اعلان کردیا، ورثاایک سو پاونڈ ہر ماہ ڈیڑھ سال تک اضافی امداد بھی لے سکتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  تدفین فنڈ حاصل کرنے کیلئے بیس منٹ میں آن لائن فارم فل کیا جاسکتا ہے۔امداد 48گھنٹوں کے اندر اندر حاصل کی جاسکتی ہے۔ درخواست فارم مکمل کرنے میں صرف بیس منٹ درکار ہوتے ہیں۔ گورنمنٹ کی طرف سے مطلوبہ معلومات کیلئے تدفین فنڈ حاصل کرنے کیلئے یونیورسل کریڈٹ پر ہونا ،چائلڈ بینیفیٹ سمیت کسی بھی قسم کے پبلک فنڈ پر ہونا ضروری ہے۔گورنمنٹ کی ویب سائیڈ پر مکمل تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
تدفین فنڈ حاصل کرنے کیلئے 08007310139 یا 08001214433 پر کال کر سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے https://www.gov.uk/funeral پر لوگ مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔