وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے

Feb 23, 2022 | 14:14:PM
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج روس روانہ ہونگے
کیپشن: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج روس روانہ ہونگے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر روس روس پہنچ گئے ؎ گزشتہ 23 برسوں میں کسی پاکستان رہنما کا روس کا پہلا دورہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے،وزیر اعطم  عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گاجبکہ ملاقات میں دو طرفہ امور خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران اہم وفاقی وزراء بھی وفد کا حصہ  ہیں،وفد میں شاہ محمود قریشی ،حماد اظہر، فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کل وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پوٹن کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی،ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گےمذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔روس کے نائب وزیر خارجہ بھی وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم  24 فروری کو گمنام سپاہیوں کی یاد گار پر جائیں گےجبکہ ماسکو میں پاکستانی بزنس مین اور تاجروں سے ملاقات بھی  کریں گے۔

واضح رہے وزیر اعظم روس کی گرینڈ مسجد کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ روس پر عالمی توجہ مرکوز ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر  کی ملاقات کےدور رس نتائج مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کورونا وائرس کا شکار