عمران حکومت فیل،ایم کیو ایم علیحدگی  کا اعلان کرے : مصطفےٰ کمال

Dec 23, 2020 | 15:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمران خان کی وفاقی حکومت فیل ہوگئی ،کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں، بہت پریشر ہے کہ ہم بھی اپنے حقوق چھیننے کیلئے  میدان میں نکل آئیں۔کمزور حکومت کو ایم کیو ایم کی صرف 6 سیٹوں کا سہارا ہے، یہ استعفے  دے کر  باہر آئیں تو حکومت ان کی بات مانے گی۔

نیب کورٹ کے باہر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفےٰ کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب ریفرنسز بھیجے گئے،سابق میئر وسیم اختر کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آیا، یہ اربوں کی کرپشن کرکے آزاد گھوم رہا ہے۔جب تک یہ نمائندے رہیں گے تمہارے بچوں کو فلاح نہیں مل سکتی۔ دھول جھونکنے کیلئے یہ اختلافی نوٹ ڈالتے ہیں۔جب تک شہر کا چوکیدار تبدیل نہیں کیا جائے گا یہ شہر محفوظ نہیں رہ سکتا۔پاک سر زمین پارٹی شہر کو لاوارث نہیں چھوڑے گی۔جلد کسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان اتنا مایوس کبھی نہیں رہا، پاکستانیوں کو نہ حکومت سے امید ہے نہ اپوزیشن سے، پی آئی اے ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔عمران خان کی وفاقی حکومت فیل ہوگئی ،کراچی میں لاوا پک رہا ہے، لوگ ناراض ہیں، بہت پریشر ہے کہ اپنے حقوق چھینیں جائیں، متحدہ کے وزرا حکومت چھوڑنے کا اعلان کریں۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عمران خان چلا رہے ہیں۔

 چیئرمین پی ایس پی نے کہا   کراچی کی 3 کروڑ آبادی کو مردم شماری میں کم دکھایاگیا ، ایم کیوایم پاکستان نے صرف اختلافی نوٹ دیا اور وفاقی کابینہ نے مردم شماری منظور کرلی۔ایم کیو ایم ایجنٹ ہے، سوداگر ہے، مہاجر نام پر جھوٹی سیاست کرتے ہیں۔ آپ ہمیں پینے کا پانی، سیوریج کا نظام نہیں دے رہے۔ آپ ہمیں ٹرانسپورٹ، نوکریاں نہیں دے رہے، سب سے مہنگی بجلی اور گیس دے رہے ہیں۔