مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Aug 23, 2023 | 18:47:PM
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلسل بڑھنے والے سونے کے داموں میں بڑی کمی آ گئی، فی تولہ قیمت 1900 روپے سستا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا لیکن اس کے برعکس پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے تک کی کمی آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 3 ڈالر کا اضافے سے 1904 ڈالر ہو گئی ہے لیکن پاکستان میں فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ ئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان ,انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی تمام ریکارڈ توڑ دیئے

پاکستان میں فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 400 روپے ہی ہے۔