بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے کورونا ایس او پیزمیں30 اپریل تک توسیع

Apr 23, 2021 | 21:42:PM
بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے کورونا ایس او پیزمیں30 اپریل تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے ہوائی سفر سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے،پاکستان آنیوالی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے ایس او پیز30 اپریل تک بڑھا دیں ۔
کیٹگری سی ممالک پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے، سی اے اے کے مطابق بھارت سمیت 23 ممالک کیٹگری سی میں شامل ہیں، کیٹگری بی میں شامل ملکوں کے مسافروں کیلئے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیدیاگیا۔
سی اے اے کے مطابق آسٹریلیا، چین، سعودی عرب سمیت 20 ممالک کیٹگری اے میں شامل ہیں،کیٹگری اے میں شامل ملکوں کے مسافر کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہونگے ۔