کوئٹہ :دھماکے کی تحقیقات 4ٹیمیں کر رہی ہیں، جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے،ترجمان پولیس

Apr 23, 2021 | 12:12:PM
بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں
کیپشن: بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ  زرغون روڈ ہوٹل دھماکے کی تحقیقات کے دوران مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ سراغ ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے 4 ٹیمیں کام کررہی ہیں، خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹ نادرا اور اعضا کے نمونے ڈی این اے کیلئے بھجوادیے ہیں جب کہ دھماکےکے مقام کی جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دھماکے سے قبل پولیس مکمل الرٹ تھی مگر اس طرح تیار کی گئی کارروائی کو روکنا ممکن نہیں، ہوٹل انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے بعد صوبے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں جب کہ پاک افغان سرحد پر بارڈرلگانے سے صوبہ پرامن ہوسکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    امریکا:مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک،حملہ آور کی خودکشی