پاکستان اور برطانوی ادارہ ترقی کا معاشی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

Sep 22, 2023 | 22:58:PM
پاکستان اور برطانوی ادارہ ترقی کا معاشی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) برطانوی ادارہ ترقی ڈی ایف آئی ڈی کے سابق چیف اکانومسٹ سٹیفن ڈیرکون نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی اور معاشی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ایرانی سفیر کی ملاقات

ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے جاری اقدامات پر بریف کیا جبکہ پروفیسر سٹیفن ڈیرکون نے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاک برطانیہ دو طرفہ معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔