وزیراعظم سے گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات، معاشی بحالی اور روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ سے متعلق بریفنگ

Sep 22, 2021 | 19:43:PM
وزیراعظم عمران خان، معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ،
کیپشن: وزیراعظم، گورنر سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے ملاقات کی،رضا باقر نے وزیراعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ پر بریفنگ دی ۔
دوران بریفنگ رضا باقر نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں نے ابتک 2 لاکھ 4 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کھلوائے، اکاﺅنٹس کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک ہزار کا اضافہ ہو رہاہے،روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ میں ابتک بیرون ملک سے 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر بھیجے جا چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ آرڈی اے کی تعداد میں اضافہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک پاکستان دنیا میں کشمیر کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا،آزادکشمیر میں حکومت عوام کے ریلیف کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز سے ملاقات، وزیراعظم نے کیامشورہ دیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی