نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے   

Oct 22, 2023 | 11:09:AM
نیپال میں صبح  سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیپال میں صبح  سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

زلزلے کے جھٹکے دہلی-این سی آر علاقے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما کے مطبق زلزلہ 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز دھاڈنگ میں تھا، جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ 

مزید پڑھیں:  مسلم لیگ ن کا پاورشو کامیاب؟حالات نواز شریف کے حق میں؟ احتساب کا بیانیہ ختم ہوگیا؟اہم انکشافات 

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جھٹکے باگمتی اور گنڈکی صوبوں کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ نیپال دنیا کا 11واں سب سے زیادہ زلزلے کا شکار ہونے والا ملک ہے۔