سندھ ہائیکورٹ : منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Mar 22, 2024 | 13:00:PM
 سندھ ہائیکورٹ : منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)منافع خوروں کیخلا ف سندھ ہائیکورٹ کا بڑافیصلہ،ماہ صیام کے دوران منافع خوری کرنےوالوں  کیخلاف سخت کارروائی  ہو گی۔

سندھ ہائیکورٹ نے اشیاضروریہ مقرر سے زائدنرخوں پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کاحکم دیدیا،سندھ ہائیکورٹ میں رمضان المبارک میں اشیاضروریہ کی مقرر سے زائد نرخوں پرفروخت کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست میں مؤقف اپنایاگیا کہ ماہ صیام کے دوران دکاندار ضروریات زندگی کی بنیادی اشیامقرر نرخ سے زائد میں فروخت کررہے ہیں۔

 سبزیوں ،پھلوں ،دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،متعلقہ حکام کی جانب سے منافع خوروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ،استدعا کی گئی کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کے مقرر نرخ سے زائد قیمت وصول کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا،زائد قیمتوں پر اشیافروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔

عدالت نے سندھ حکومت ،بیورو آف سپلائی و دیگر سے 3 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔