آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے؟صارفین کیلئے اہم خبر

Mar 22, 2022 | 09:46:AM
 آپ,واٹس ایپ اکاؤنٹ ,بلاک ,صارفین کیلئے اہم خبر
کیپشن: واٹس ایپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپلی کیشن بن چکی ،صارفین کیلئے کچھ قواعد و ضوابط  ایسے ہیں جن پر عمل نہ کرنے سے آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے؟

تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ آج پوری دنیا میں لاکھوں لوگ استعمال کرتے ہیں،’’میٹا‘‘ کی طرف سے واٹس ایپ صارفین کیلئے کچھ قواعد و ضوابط رکھے گئے ہیں جن کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہو سکتا ہے۔  رپورٹ  کے مطابق  کچھ ایسے ہی قواعد بیان کئے گئے ہیں جن پر عمل نہ کرنے پر واٹس ایپ صارفین مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔

یہ قواعد درج ذیل ہیں۔واٹس ایپ اکاؤنٹ کا120سے زائد دن تک غیرمتحرک رہنا،واٹس ایپ کی آفیشل ایپلی کیشن کے ساتھ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی غیرمجاز ایپلی کیشنز استعمال کرنا،سپام میسجز بھیجنا، براڈ کاسٹ لسٹ اور گروپ بنا کر بلا اجازت لوگوں کو ان میں شامل کرنا،ایک ہی دن میں کئی لوگوں کی طرف سے آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کردینا

فیک نیوز پھیلانا،واٹس ایپ کے ذریعے دوسروں وائرس بھیجنا،خود کار طریقے سے کئی نئے اکاؤنٹس بنانا اور اس کے علاوہ اجازت کے بغیر کسی شخص کی معلومات شیئر کرنا۔

اگر کوئی صارف واٹس ایپ پر فحش تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتا ہے تو شکایت کے بعد اس اکاؤنٹ پر پابندی لگائی جا سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیںحکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان