لیجنڈری امریکی پاپ سنگر ٹونی بینیٹ انتقال کرگئے

Jul 22, 2023 | 22:44:PM
لیجنڈری امریکی پاپ سنگر ٹونی بینیٹ انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری پاپ سنگر ٹونی بینیٹ 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بینیٹ پبلکسٹ نے امریکی لیجنڈری پاپ سنگر ٹونی بینیٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معروف گلوکارکا انتقال ان کے آبائی شہر نیویارک میں ہوا ہے، ان کو کوئی بیماری نہیں تھی البتہ 2016 میں ان میں الزائمر کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: لائیو شو کے دوران سابق وزیر اور سینئر صحافی دست و گریباں ہو گئے

بینیٹ کے ترجمان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ ٹونی بینیٹ ہم کو چھوڑ کر چلے گئے، وہ مرنے سے کچھ دن پہلے پیانو پر بیٹھے اپنا پہلا سپر ہٹ گانا بی کاز آف یو گنگنا رہے تھے، ٹونی آپ کے گانے ہمیشہ کیلئے ہمارے دلوں میں محفوظ رہیں گے۔

8 دہائیوں پر مشتمل طویل کیریئر میں ٹونی نے لاکھوں گانے گائے اور لائف ٹائم ایوارڈ سمیت 20 نامی گرامی ایوارڈ بھی اپنے نام کیئے۔

ٹونی بینیٹ کو سابق امریکی صدر باراک اوباما، ایلٹن جان، کیرول کنگ اور ہلیری کلنٹن سمیت دیگر اہم شخصیات نے سوشل میڈیا میڈیا پیغامات کے ذریعے ٹونی بینیٹ کو خراج تحسین پیش کیا، یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔