سندھ میں 24 گھنٹوں میں کوروناسے 8 اموات

Jan 22, 2022 | 21:53:PM
وزیراعلیٰ سندھ، مراد علی شاہ، کورونا وائرس، صورتحال بیان
کیپشن: کورونا اموات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں8 مریض انتقال کرگئے جبکہ 3359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور228 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں16269 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں3359 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا20.6 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7738 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.5 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کب تک ختم ہو گی؟ پتہ چل گیا۔۔حماد اظہر کی انتہائی اہم پریس کانفرنس
 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک7451367 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور521689 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید228 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد474355 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 90.9 فیصد ہے۔ 
انہو ں نے کہا کہ اس وقت39596 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے39146 گھروں میں ،30 آئسولیشن سینٹرز میں اور420 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 367 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 21 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 3359 نئے کیسز میں سے2652 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 920، ضلع جنوبی 807، ضلع وسطی395،ملیر 279، کورنگی 178 اورضلع غربی میں سے 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 264،سانگھڑ 26، سجاول اور ٹنڈو محمد خان25۔ 25،بدین22،سکھر 17،میرپورخاص اور ٹھٹھہ 16۔ 16،تھرپارکر15، دادو، شہید بےنظیر آباد، شکارپور اور مٹیاری 13۔13، گھوٹکی، خیرپور اور جامشورو12۔ 12،ٹنڈو الہیار اور عمرکوٹ 10۔ 10،لاڑکانہ 9، جیکب آباد 6 اور کشمور میں سے 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسینیشن ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ20 جنوری تک 32906400 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی تھی اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 209061 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اس طرح ویکسین لگانے والے افراد کی مجموعی تعداد 33115461 ہوچکی ہے جوکہ ویکسینیشن کی شرح کا59.73 فیصد بنتا ہے۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ