سربراہ پاک بحریہ کا دورہ سعودی عرب،عسکری قیادت سے ملاقاتیں

Jan 22, 2021 | 15:21:PM
سربراہ پاک بحریہ کا دورہ سعودی عرب،عسکری قیادت سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ  نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈررائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی ،دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈررائل سعودی نیول فورسزوائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔سربراہ پاک بحریہ کو رائل سعودی نیول فورسزہیڈکوارٹرز آمد پرگارڈآف آنرپیش کیا گیا۔نیول چیف نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ امیرالبحر کو رائل سعودی نیول فورسز اور آپریشنز سے متعلق بریف کیا گیا ، اہم ملاقاتوں میں بحری تعاون اور  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں عسکری تربیت کے لیے پاک بحریہ کے کردار کی بھی تعریف کی گئی۔ملاقاتوں میں رائل سعودی نیول فورسزکی صلاحیت میں اضافے کوسراہا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سعودی حکام نے  پاک سعودیہ  برادرانہ تعلقات کو سراہا اور خطے میں امن واستحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی ، نیول چیف کا دورہ بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید  بڑھایا جائے گا اور مسقبل میں مثبت پیشرفت لائے گا۔