سیاسی استحکام یا کچھ اور ؟سونے کی قیمت دوسرے روز بھی مستحکم

Feb 22, 2024 | 14:31:PM
سیاسی استحکام یا کچھ اور ؟سونے کی قیمت دوسرے روز بھی مستحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک میں سونے کی قیمت دوسرے روز بھی مستحکم آج فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار کی سطح پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی ، 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گزشتہ دو روز سے ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو رہا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ یعنی گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا  جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 215200 روپے ہوگئی تھی،جب کہ  10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد سے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گراوٹ نظر آ رہی تھی لیکن حکومت بننے کی بازگشت کے بعد سے سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا، ن لیگ سے معاہدہ ہو گیا