فائزعیسیٰ نظرثانی کیس:سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

Feb 22, 2021 | 10:24:AM
فائزعیسیٰ نظرثانی کیس:سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس میں بنچ کی تشکیل سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ,انکی اہلیہ اور مختلف بار کونسلز نے چھ رکنی بنچ کے بجائے فل کورٹ کی اپیل کی تھی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے 10 دسمبر کو بنچ کی تشکیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سپریم کورٹ نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا  بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی درخواستوں پر لارجر بنچ بھی بنا سکتے ہیں۔عام طور پرفیصلہ دینے والا بنچ ہی نظرثانی درخواستیں سنتا ہے۔نظرثانی بنچ میں فیصلہ تحریر کرنے والا جج لازمی شامل ہوتا ہے۔

دوسری جانب 6رکنی لارجر بنچ میں شامل جسٹس منظور احمد ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا،جسٹس منظور احمد ملک اختلافی نوٹ بھی لکھیں گے۔