بھارتی اشتعال انگیزی عالمی امن کیلئے خطرہ ،جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے،آرمی چیف 

Dec 22, 2020 | 19:22:PM
 بھارتی اشتعال انگیزی عالمی امن کیلئے خطرہ ،جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے،آرمی چیف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، ایل او سی پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ بھارتی فورسز کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،بھارتی اشتعال انگیزی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ پاک فوج ایل او سی آبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات بروئے کار لائے گی، پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اور وقار کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی، جنرل باجوہ کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج نے حال ہی میں یو این مبصرین کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا، مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔