جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم منتخب۔۔واضح اکثریت لینے میں ناکام

Sep 21, 2021 | 20:28:PM
جسٹن ٹروڈو،کامیابی،کے،بعد ،خطاب ،ررہے ہیں
کیپشن: جسٹن ٹروڈو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی نے انتخابی معرکہ جیت لیا، جس کے بعد جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بن گئے۔تاہم وہ واضح اکثریت لینے میں ناکام رہے۔

تفصیلا ت کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔ جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ کے وسط میں مقررہ وقت سے دو سال قبل ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے کے بعد عوام سے کورونا کے خلاف لڑائی اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موزوں امیدوار چننے کی درخواست کی تھی۔تاہم اس بار جسٹن ٹروڈو کو گزشتہ الیکشن کی نسبت کم سیٹیں ملی ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور خوشحال دنوں کے لیے لبرلز کے ترقی پسند منصوبے کا انتخاب کرلیا ہے۔ ہم ان توقعات کو ضرور پورا کریں گے۔ جسٹن ٹروڈوکے بڑے حریف کنزرویٹو رہنما ایرین او ٹولے نے بھی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیل سے رہا ہوئے راج کندرا ، دو مہینے بعد کچھ اس حالت میں آئے نظر ، دیکھئے تصاویر